• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی: ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق،2 شدید زخمی

Vihari The Child Died In A Traffic Accident 2 Injured

وہاڑی میں صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ کے قافلے میں شامل گاڑی نے رکشے کو ٹکر دےماری ، حادثے میں بچہ جاں بحق اور2 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ وہاڑی میں میلسی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے رکشےکو ٹکر ماردی،۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

زخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ادھر صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ کاکہناہےکہ جس گاڑی سے حادثہ ہوا وہ ان کے اسکواڈ کا حصہ تھی تاہم حادثے پر دلی افسوس ہےاور دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین