آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ، ایڈونچر اورکامیڈی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہےکہ ہالی ووڈ کی آنے والی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے جسے پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی ہوتی ہے اور اس لڑنا بلکل نہیں آتا۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا، مارک ویلے، جیبریل ایجلی سیاس، کیٹ میک کینن، پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگرشامل ہیں۔

پال فیج اور جان ڈیور کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کی گئی یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 5دن بعد یعنی 15دسمبر کو سینما گھروں کی کھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں