آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Zaira Wasim Molestation Case Mumbai Police Arrest A Man

بھارتی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم کو دوران پرواز جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے 39 سالہ ملزم کو پولیس نے ممبئی میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام وکاش سچ دیو ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہے، جسے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس انیل کمبھرے کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کی سپر ہٹ فلم’دنگل‘ کی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم کے ساتھ ہوائی جہاز میں مسافر کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی واقعے کی ویڈیومیں زائرہ تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑی تھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں