• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی کی لہر نے چین کو برف کی وادی بناڈالا

دریا پر جمی ہوئی برف کادلچسپ نظارہ دیکھنے سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر نے لگے۔

چین میں جاری شدید سردی کی لہر اور برف باری نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث مختلف علاقے برف کی وادی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

چین میں ان دنوں سخت سردی پڑ رہی ہے اور برف نے ہر شے جما دی ہے،ایسا ہی ایک دلچسپ منظر چین کے ایک دریا پر دیکھنے کو ملا جہاں دریا پر جمی ہوئی برف کے دلچسپ نظارے نے شائقین کو مبہوت کرڈالا۔

ملک کے مختلف شہر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں شدید سردی کے باعث آبشار اور دریا جم گئے ہیں جس سے کئی علاقے ایک خوبصورت وادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

قدرت کے یہ حسین مناظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین