• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچ کا لونی کے علاقے منظور کالونی سیکٹر Cمدینہ مسجد کے قریب 2مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر کمپیوٹر کے آفس میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کردی اسی دوران ملزم کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں شہری 30 سالہ آصف ولد سرور زخمی ہوگیا، آفس میں موجود ایک شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا اور اس کو مارنا شروع کردیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، فائرنگ کی آواز پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم جمال کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس نے کہا کہ ملزم جمال بھی زخمی ہے اور دونوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔گبول ٹاؤن کے علاقے بفرزون میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بلال نامی شخص زخمی ہو گیا۔
تازہ ترین