• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistani Rupee Value

روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوکر 110 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کمی سے 111 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز روپے کی قدر میں 11 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوکر 110 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے کمی دیکھی جارہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 111 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 111 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

تازہ ترین