لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کرکے ماموں زاد بہن کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں عمر فاروق روڈ پر شادی کی تقریب جاری تھی کہ عارف نامی ملزم شراب کے نشے میں آیا اور خواتین سے بدتمیزی کرنے لگا۔
اس موقع پر ملزم کی ماموں زاد بہن نے منع کیا تو ملزم نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ماموں زاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔