کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے سیکر یٹری مالیا ت تنویر قریشی نے کہا کہ ہم نے سندھ کے شہری علاقوں میں نفرت کی سیاست نہیں کی‘ مہاجر ایک مستند قوم ہے،اور 1947ءسے اب تک ہماری تہذیب ‘تمدن اور ثقافت کو ملک کی دیگر اقوام نے ہم سے لیا اور سیکھا ‘یہ ان کا بڑا پن تھا کہ انہوں نے تہذیب کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اپنا یا مگر کچھ مفاد پرست تھے جنہوں نے اس محبت کو نفرت میں بدل دیا‘ پاکستانی قوم کو مختلف انداز سے سپورٹ کرکے قوم کو لسانیت میںبدل دیا‘ فرقہ واریت کا رنگ نمایاںکردیا‘ تنو یر قریشی نے کہا کہ آج بھی اس ملک کی قومی زبان اردو ہے اور اردو کوشاعروں ادیبوں اور دانشوروں نے بہتر انداز میں پیش کیا‘مہاجر قومی موومنٹ آپ سے گزارش ہی کرسکتی ہے کہ کمزور و لاغر یا جرائم پیشہ سوچ کو سیاست سے دور کرنے کی کوششوں کو آپ بھی سراہیں اور اپنے قلم کو اس سوچ پر ضرور لائیں ۔ تنویر قریشی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ہم نے نفرت کی سیاست نہیں کی بلکہ اپنی قوم کے ساتھ ساتھ دوسری قوموں کو بھی منسلک کرکے شہری علاقوں کوامن و محبت کا پیغام دیا ہے۔