لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چئیرنگ کراس پر سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے تحریک انصاف سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اورکسی کو پاکستان میں دہشتگرد اپنے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے پاکستان تحریک انصاف ہر شہری کے مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے ۔سانحہ کوئٹہ نے سب پاکستانیوں کے دل زخمی کیے ہیں،بلوچستان بد امنی کا شکار ہے ہم اپنے اقلیتوں بہن بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں دہشتگری کم ہوئی ہے ۔اس موقع پر، ولید اقبال ،عندلیب عباس ،مسرت جمشید اقبال چیمہ ، بشپ منور ملشاہ ، ڈاکٹر انور خان ،اقبال نذیر ،اظہر عادل،نوخیز کھوکھر ، ولیم آفتاب گل ،عامر ربنس فرانس ، ندیم شاکر ،خالد بھٹو ،فیصل نواز ،چوہدری سجاد ، جاوید انصاری ، رانا اختر حسین ، عمران عاشق بھی موجود تھے ۔