کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پارٹیز عوامی مسائل ایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے گیس کمپنی حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور بطور خاص حلقہ پی بی دو میں گیس پریشر کمی کا خاتمہ کیاجائے اس موقع پر گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام نے دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیااوریقین دہانی کرائی کہ جلد ان کے مطالبات پورے کئے جائیںگے شرکاء کیمپ نے گیس کمپنی کو 31دسمبر تک کی مہلت دی اور کہا کہ گیس پریشربحال نہ ہوا تو مرکزی دفتر گیس کمپنی کے سامنے دھرنا دیاجائےگا اس موقع پر خان منان خان درانی کو نسلر اسلام خان بڑیچ کونسلر عاطف چوہدری عنایت درانی سید امیر علی آغا مولوی داد صاحب عبدالقیوم کاکڑ عبدالقادر رئیسانی موجود تھے۔