• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین نصراللہ زیرے نے کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں ایس ایس جی سی کے سینئر جنرل منیجر سعید احمد لارک سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ، لوڈشیڈنگ اور نئے محلوں گلیوں کیلئے نئی پائپ لائنوں کی منظوری اور دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے گیس حکام کو کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کے ہوتے ہوئے کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس نہ ہونے ، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرد علاقوں کے عوام گیس کا استعمال اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں گیس کو کارخانوں اور دیگر معاملات کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے ۔اسی طرح کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی پائپ لائن آج سے 25سال قبل آبادی کے مطابق بچھائی گئی تھی جو اب موجودہ آبادی کی ضروریات کو پوری نہیں کرسکتی اور بہت سارے کیسز منظور شدہ ہیں مگر ان پر کام کا آغاز نہیں ہورہا ہے ۔ اسی طرح گیس بلنگ سسٹم بھی ناقابل فہم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سینٹ میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ کی پیش کردہ قرار داد کی سینٹ سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گیس ٹیرف سلیب صفر سے لیکر 500یونٹ تک موجودہ پہلی قیمت اور 500سے لیکر ایک ہزار یونٹ تک دوسری قیمت کو لاگو کرنے کی منظوری دی جائے اور ضلع کوئٹہ سمیت ضلع پشین ، زیارت ، مستونگ، قلات میں گیس پریشر کی مسلسل کمی کو ختم کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیس کی کمی بیشی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور جتنے بھی زیر التوا کیسز ہیں ان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کام کا آغاز کیا جائے۔
تازہ ترین