حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مینارٹیز یونٹی کونسل کی جانب سے کوئٹہ چرچ میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر کونسل کے رہنماؤں سہیل کھوکھر‘ نوید بھٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘ دہشت گردی کے واقعات میں اس وقت تک فرق نہیں پڑے گا جب تک دہشت گردوں کی نرسری قائم ہے۔