ملتان (سٹاف رپورٹر) قائداعظم محمد علی جناح ؒکی مسلسل جدوجہد اور لگن سے پاکستان وجود میں آیا ، ان کی بصیرت اور دور اندیشی سے ہی پاکستان وجود میں آیا ،ہم قائد کے فرمودات کو فراموش کر دیا جس کی وجہ سے آج ہم بے شمار مسائل کا شکار ہیں ،ان خیالات کا اظہار گینز بک آف ورلڈ ریکار ڈہولڈر اور پاکستان کی پہلی خاتون کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری نے قائد ڈے کے حوالے سے مقامی سکول میں ہونے والی تقریب میں کیا، تقریب سے ڈاکٹر فاروق لنگاہ ‘ آپا زہرہ سجاد زیدی‘ طاہرہ نجم ‘ غزل غازی ‘ تسنیم کوکب ‘ ڈاکٹر آصفہ ‘ صدف نایاب ‘ عشاء کنول ‘ ربیعہ بنت فاروق نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔