کوئٹہ(اے ایف پی) داعش کےدہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ کی غمزدہ مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوارانتہائی سیکورٹی میں منا ئی، چرچ کے اطراف اور چھت پر پاکستانی کمانڈوز تعینات رہے، کچھ مسیحی خوف اور کئی بے خوف دکھائی دیے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوئٹہ میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی مسیحوں کے تہوار کے موقع پر انتہائی سخت رہی، ایک چرچ کے اطراف اور چھت پر پاکستانی کمانڈوز تعینات رہے، چرچ میں ہونےوالی مذہبی تقریب کے دوران حال ہی میںدہشتگردوں کے حملے میں جاںبحق ہونے والوں کےلئے دعائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا ،اس موقع پر ایک متاثرہ مسیحی شخص کو جب دعائیں لینے کیلئے بلایا گیا تو وہ زار و قطار رونے لگا۔ایک اور نوجوان کا کہنا تھاکہ عموماً یہ دن ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوتا ہے لیکن یہ تکلیف دہ رہاہم ان تمام لوگوں کےلئے جو دہشتگرد حملے میں جاںبحق ہونے والے اپنے پیاروں کو یاد کرنے کیلئے یہاں موجود ہیں۔ گزشتہ اتوار کو کوئٹہ میںہی ایک خودکش بم دھماکے میں 9افراد جاں بحق اور 30کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والی دعائیہ تقریب میںانتہائی سیکیورٹی کے باوجود معمول سے کم تقریباً250افراد نے شرکت کی جبکہ عموماً350کے قریب افراد ان تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔ دعائیہ تقریب میں شریک ایک مسیحی خاتون کا کہناتھاکہ تقریب کے دوران ہم خوف میں مبتلا رہے جبکہ دیگر شرکا کا کہناتھاکہ انہیں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا کیوںکہ انہیں اپنے خدا پر یقین ہے، اس تقریب میں اظہار یکجہتی کے طور پرکچھ مقامی مسلمانوں اور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔