کوئٹہ (پ ر) حلقہ21کے کونسلر حاجی عبدالسلام بڑیچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے ڈاکٹرکلیم اللہ خان کوئٹہ کے میئر منتخب ہوئے ہیں وسائل اور اختیارات محدود تھے اس کے باوجود انہوں نے مثالی کارکردگی دکھائی بلدیات کی تاریخ میں پہلی بار37کروڑ روپے کی جدید مشینری متعارف کرائے بڑی مثال قائم کی ہے ترقیاتی فنڈ کی مد میں کروڑوں روپے بلاتفریق برابری کے بنیاد پر تمام ممبران میں تقسیم کرکے اعلیٰ ظرفی کامظاہرہ کیا ڈمپ کچرہ اورنالیوں کی صفائی کیلئے بھی تمام وارڈز کو رقم دی جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے جدید مشینری آنے سے ادارہ شہر سے60فیصد کچرہ اٹھانے کے قابل ہوا اور مزید مشینری سسٹم میں آنے سے ادارہ90فیصد کچرہ اٹھانے کے قابل ہوجائےگا بعض عناصر میئر کو ذاتی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جو قابل مذمت ہے میئر کے موثر اقدامات کی بدولت صوبائی دارالحکومت مثالی شہر بن جائےگا تمام ممبران کو چاہئے کہ وہ اچھے کاموں میں میئر کا ساتھ دیں۔