کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ اور کیچ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئےتفصیلات کے مطابق جیل روڈ ہد ہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکان کا مالک جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق سرکی روڈ کا رہائشی عابد حسین شاہ منگل کی شام جیل روڈ پراپنی بٹن کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرزخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ درایں اثناءکیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔