کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ میں نوجوان پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حاجی غیبی روڈ کا رہائشی نوجوان صالح محمد ولد گل محمد جمعہ کی شام کو درانی کلی کے پہاڑ پر چڑ ھ رہا تھا کہ پائوں پھسلنے سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔