• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس، عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2018کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس منعقدہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نصیب اللہ کاکڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عظیم جان دمڑ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان،ڈی ایچ اؤ کوئٹہ ڈاکٹر شیر محمد ،سیحاب رفیق ڈی او ایجوکیشن فیمیل کوئٹہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس محمد علی زہری، محکمہ ایجوکیشن مطلوب خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر نقیب الرحمن کے علاوہ محکمہ اری گیشن، زراعت ،پی ایچ ای، سوشل ویلفیئراور دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران اور نمائندگان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جنرل الیکشن 2018ء کےانتظامات جامع اور فول پروف بنانے کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام سرکاری محکمے جنرل الیکشن کے حوالے سے اپنے سرکاری ،نیم سرکاری اور کرایہ پر حاصل کی گئی عمار توں کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے رپورٹ جلداز جلد ارسال کریں گے۔ جس میں ان عمار توں میں سہولیات ،کمرے ،چاردیواری ،واش روم ،پانی ،داخلی گیٹس اور دیگر انتظامات کے حوالےسے رپورٹ پیش کریں گے تاکہ جنرل الیکشن سے قبل مکمل ڈیٹا جمع ہوسکے۔ اس کے علاوہ تمام متعلقہ محکمے عمارتوں کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ نقشہ اور تصویریں جمع کروائے تاکہ عمارات کی حالت کے حوالے سے جائزہ لے کر استعمال کرنے کے سلسلے میں فیصلہ کیا جاسکے،اس کے علاوہ تمام متعلقہ محکمے اپنے آفیسران اور عملے کا مکمل ڈیٹا بھی مرتب کرکے جمع کروائیں تاکہ ان کی تعداد اور صلاحیتوں سے استفاد کیا جاسکے۔اس سلسلے میں گریڈ پانچ اور اس کے اوپر کے تمام افسران اور عملے کا ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہوگا۔محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے پاس سب سے زیادہ سرکاری املاک موجود ہیں لہذا ان کو خصوصی طور پر اہمیت دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈیٹا اور پورٹ 10جنوری تک جمع کرائی جائے۔
تازہ ترین