بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں واقع پل پر دھماکاسنا گیا ہے، دھماکےکے بعد علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
ریسکیو ادروں کے کارکن اور پولیس متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ،جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دھماکے کی فوری طور پر نوعیت اور اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔