کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے اشتہاری سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق پشتون آباد پولیس نے گزشتہ روز ولی میدانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص ولی اللہ کو گرفتار کر کے ایک کلو 690 گرام چرس جبکہ بجلی روڈ پولیس نے ایک شخص گل احمد گرفتارکرکےاس کے قبضے ایک کلو 20 گرام ۔خروٹ آباد پولیس نے دوافرادبخت محمد اور راز محمد سے990 گرام چرس قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ قائد آباد پولیس نے طوغی روڈ پر کا رروائی کر تے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالنافع کو گرفتار کرلیا ۔