• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا غیر سنجیدہ ٹوئٹ افسوسناک ہے، نواز شریف

Us Presidents Non Serious Tweet Is Regrettable Says Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے غیر سنجیدہ ٹوئٹ افسوس ناک ہے۔

وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے ہمراہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی ریاست کے سربراہ کو دوسری ریاست سے مکالمے میں سفارتی اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سے اب تک سب سے بھاری قیمت پاکستان نے ادا کی ہے، کسی دوسرے ملک کااتنا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم 17 سال سے ایسی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں جو ہماری جنگ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  نہ یہ 2001 ہے نہ کسی ڈکٹیٹر کی حکمرانی ہے جو کسی ایک فون کال پر ڈھیر ہوجائے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آج دہشت گردی کی کمر توڑدی گئی ہے ، بچے کچھے عناصر بھی جلد کیفر کردار کو پہنچ جائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امداد کے طعنے نہ دیئے جائيں، کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد یا خیرات کا نام نہ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایسی حکمت عملی وضع کریں جس سے ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں 3 بار ملک کا وزیراعظم رہا، بہت سے حقائق میرے سامنے ہیں ، ہمیں اپنے کرداراور عمل کا جائزہ بھی ضرور لیناچاہیے ۔

تازہ ترین