کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلو چستان عبدالغنی خلجی نے جنا ح روڈکو ئٹہ کی مر مت کا کام فوری طور پر مکمل کر نے کی ہد ایا ت جار ی کر دی اس سلسلے میں صو بائی محتسب نے ازخود نو ٹس لے کر جنا ح روڈ کے مر مت کاکام ادھورا چھو ڑنے پر محکمہ بی اینڈ آر کے متعلقہ حکام کو طلب کیااور کام کی عدم تکمیل پر برہمی کااظہار کیا جس پر متعلقہ حکام کی طرف سے وضا حت کی گئی کہ چونکہ مطلوبہ فنڈز مجاز حکام سے منظوری کے بعد جا ری ہو گئےاب جنا ح روڈ کی مر مت کاکام پہلی فر صت میں مو سمی حالا ت کے مطابق بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جا ئے گاصو بائی محتسب نے سختی سے ہد ایت کی کہ جناح روڈ کی مر مت کے لئے ہر سطح پر اقد اما ت کر کے مذکو رہ کام بہترین طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ عوام کو فوری طور پر ریلیف دیا جا سکے ۔