• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں کی کرپشن کا نوٹس لے لیا،انکوائری کاحکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم بھی دیدیا گیا ہے ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سردار احمد علی دریشک کیخلاف متروکہ وقف املاک کی 98کنال زمین پر قبضہ اور فروخت کرنے پرشکایات پرجانچ پڑتال کاحکم بھی دیا گیا ہے، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اْڑاتے ہوئے مبینہ طور پر زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب بلوچستان کو کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی سرکاری اراضی کی بندر بانٹ، قواعد و ضوابط کی دھجیاں اْڑاتے ہوئے مبینہ طور پر زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات اورمبینہ بد عنوانی کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عہدیداروں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہر کے وسط میں واقع انتہائی قیمتی زمینوں کی لیزکا اور غیر قانونی تعمیرات کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین