کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر و ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈپٹی کمشنر سے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بے رحم گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی فوری عمل میں لائی جائے بیان میں دودھ، دہی، گوشت اور سبزیوں بار بردار اس کے علاوہ درزیوں وغیرہ کیخلاف بے رحم کارروائی عمل میں لائی جائے بیان میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کہاگیا ہے کہ گرانفرشوں کا ایمان صرف اور صرف حرام پیسہ ہے اور یہ لوگ سرکار قانون اور اللہ پاک کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے ہیں کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ محکمہ زراعت مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیوں کے ریٹ مقرر کرے گی ۔