• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کیخلاف تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور عدالت اب 28 اپریل کو ان کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

رنویر آلہ آبادیا، جنہیں آن لائن دنیا میں "بیئر بائسیپس" کے نام سے جانا جاتا ہے، کے خلاف یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں پر متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

سپریم کورٹ نے 18 فروری کو انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کو جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل بینچ نے کہا کہ وہ 28 اپریل کو پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر غور کریں گے۔

اس سے قبل 3 مارچ کو سپریم کورٹ نے رنویر کو اپنا پوڈکاسٹ "دی رنویر شو" دوبارہ شروع کرنے کی مشروط اجازت دی تھی کہ وہ "اخلاقیات اور شائستگی" کو برقرار رکھیں اور مواد ہر عمر کے ناظرین کےلیے موزوں ہو۔

اس کیس میں رنویر الہ آبادیا کے علاوہ کامیڈین سمیہ رائنا، آشش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے نام بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید