کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کے بعد 11 سالہ کے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مبینہ طور پر ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون سے 11 سالہ بچے کو زیادتی کو نشانہ بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے ،جن کی شناخت زین بھٹی اور علی کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دو روز قبل 11 سالہ بچے کو ایک فلیٹ میں لے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس حوالے سے کسی کو مطلع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تاہم بچے نے بروقت اپنی والدہ کو آگاہ کیا ،جس پر والدہ نے پولیس سے رابطہ کیا ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان پر مزید بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔