• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رند قومی اتحاد کا جلد کوئٹہ میں کونسل سیشن ہوگا،حاجی محمد حنیف

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)رند قومی اتحاد حلقہ 6کے صدر حاجی محمد حنیف رند نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رند قومی اتحاد کے چیئرمین میر سردار خان رند کو کامیاب دورہ پنجاب پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رند قومی اتحاد میر سردار خان رند کی قیادت میں مضبوط اور فعال ہوگی انہوں نے بابو اصغر رند کوڈیرہ مرادجمالی میں رند قومی اتحاد کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور اپنے تعاون کایقین دلایا حاجی محمد حنیف رند کہا کہ عنقریب کوئٹہ میں ایک مرکزی سیشن ہوگا جس میں رند قومی اتحاد پاکستان کے تمام ممبران کے علاوہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے عہدیداران کو بھی دعوت دی جائےگی اورانکی رہائش کا بندوبست بھی کیاجائےگا آخر میں انہوںنے رنداقوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اندرونی اختلافات بھلاکر میر سردار خان رند کی قیادت میں رند قومی اتحاد کے پلیٹ فارم پر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اجلاس میں انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند نصیر احمد رند نائب صدر میر آغا محمد رند شہزور رند شاہ میر رند میر سونا خان رند کے علاوہ رند قومی اتحاد کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین