ہیلری کلنٹن امریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیںجبکہ ٹرمپ اس بات کو مسترد کرچکے ہیں کہ انہوں نے کسی قسم کا کوئی نازیبا بیان نہیں دیا ہے ۔
ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحات سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے ہمسایہ ممالک کی ہمیشہ مدد کی جاتی رہی ہے۔