آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jinnah Sindh Medical Universitys Students Protest Against Kasuri Incident

کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ بھی قصور واقعے کے خلاف میدان میں آگئے اور پُرامن احتجاج کیا ، طلبہ نے حکومت سے معصوم زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے اور نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ۔

کراچی میں قصور واقعے کےخلاف جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا نے جامعہ کے احاطے میں احتجاج کیا، حکومت اور ملزمان کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ، شدید نعرے بازی کرتے ہوئے طلبا نے زینب کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

طلبا نے یونیورسٹی سے لیکر جامعہ کے مین گیٹ تک مارچ کیا اور واقعات میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے اورلوگوں کےلئے عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں