کوئٹہ سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 363 مورخہ تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
پی آئی اے انجینئرنگ کی جانب سے خرابی دور کر دی گئی ہے تاہم سول ایویشن کی جانب سے جہاز پر لگائی جانے والی پابندی کے باعث جہاز ٹیسٹ فلائٹ کے بعد ہی مسافروں کو لے کے روانہ ہو سکے گا۔
پی آئی اے حکام نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر متبادل طیارے کا انتظام کر دیا ہے جو کراچی سے را ت نو بجے روانہ ہو گا اور 10 بجے کوئٹہ پہنچے گا جبکہ 11بجے پی کے 363 کے مسافروں کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوگا۔