• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گوگل میپ سے زندگی کتنی آسان ہو گئی ہے!‘‘
ڈوڈو نے اسمارٹ فون کو چوما۔
’’گوگل میپ کیا بلا ہے؟’’
میں نے دریافت کیا۔
’’یہ اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن ہے۔
اس میں پوری دنیا کا تفصیلی نقشہ ہے۔
کہیں بھی جانا ہو، بس پتا لکھ دو۔
یہ قریب ترین راستہ بتاتی ہے۔
ٹریفک جام سے بھی بچاتی ہے۔‘‘
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
شام کو دفتر سے چھٹی ہوئی۔
میں نے پوچھا،
’’ڈوڈو! گھر کیوں نہیں جا رہے؟‘‘
ڈوڈو نے کھسیانی مسکراہٹ سجا کر کہا،
’’چند دن پہلے گھر شفٹ کیا ہے۔
راستہ یاد نہیں۔
اور گوگل میپ چل نہیں رہا۔‘‘

تازہ ترین