• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پردوستی، کینیڈین خاتون حافظ آباد پہنچ گئی

Facebook Friendship Canadian Woman Reached Hafizabad

حافظ آبادکے نوجوان کی فیس بک پر کینیڈین خاتون سےہونے والی دوستی شادی میں بدل گئی۔ کینیڈین خاتون شادی کیلئے جلاپور بھٹیاں پہنچ گئی۔

گاؤں جلا پور بھٹیاں کے رہائشی قیصر عباس اورکینیڈین خاتون اگینتھاکے درمیان ایک سال قبل فیس بک کے ذریعے بات چیت شروع ہوئی۔بات چیت آہستہ آہستہ دوستی اور پھر بالآخر شادی میں بدل گئی ۔

قیصر عباس کا کہنا ہے کہ اس کی ایک سال قبل فیس بک کے ذریعے اگینتھا سے دوستی ہوئی ۔میں نے اسے پاکستان آکر شادی کرنے کو کہا جس پر وہ پاکستان آ گئی اس نے پہلے اسلام قبول کیا پھر شادی کی۔

اسلام قبول کرنے کے بعداگینتھا کا نام عائشہ رکھا گیا۔عائشہ کا کہنا تھا کہ اسے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔یہاں کے لوگوں نے ان کابھر پور استقبال کیا جسے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔

قیصر عباس نے پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے بارے جو بتایا تھا میں نے یہاں آکر بالکل ایسا ہی محسوس کیا ۔

قیصر عباس اپنی نئی نویلی دلہنیا کو لے کر جب گھر پہنچا تو ا س کے اہلخانہ نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی،قیصر نےدلہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی بھی تحفہ میں دی ۔

تازہ ترین