• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بولی وڈ کے کنگ خان پھر سے ’رئیس ‘بنیں گے۔ جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہدایتکار رتیش سدھوانی نے شاہ رُخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’رئیس‘کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں شاہ رُخ خان کو ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے جبکہ شاہ رُخ خان کے مد مقابل اداکارہ کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے فلم’رئیس‘میں پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی بولی وڈ ڈیبیو فلم کی تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھاجبکہ ماہرہ اور شاہ رُخ خان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا۔
تازہ ترین