بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی چیلنج ہے،اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کی افتتاحی سیشن سے خطاب کرتےہوئے مودی نے کہا ہم تمام افراد ایک فیملی کے طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، فاصلوں میں حائل رکاوٹوں کو توڑنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دہشتگردی پر بات کرتےہوئے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا کی تمام قوموں کو نقصان پہنچایا، اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے۔
سائبر سیکیورٹی اور نیوکلیئر تحفظ بہت اہم ہے، مودی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی علاقائی نہیں، عالمی چیلنج ہے،جس سے نمٹنے کیلئےا ختلافات ختم کرکے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔