راؤ انوار کی ملیر میں تعیناتی کے 7 سال کے دوران 745 پولیس مقابلوں کی تفصیلات تحقیقاتی کمیٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رائو انوار کی ملیر میں تعیناتی کے دوران 192 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 444 ملزمان کو ہلاک کیا گیا، جبکہ 553 کیسز میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رائو انوار نے ملیر میں 7 سال کے دوران 891 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ سال 2012 کے پہلے 10 ماہ میں سب سے زیادہ 195 مقابلے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2012 میں ملیر میں پولیس مقابلوں میں سب سے زیادہ 183 ہلاکتیں ہوئیں اورسال 2012 میں اکتوبر تک 276 گرفتاریاں کی گئیں۔
دوسری جانب جنوری 2018 میں 2 پولیس مقابلے ہوئے اور دونوں میں 8 افراد کو ہلاک کیا گیا۔