شدید برف باری کے باعث شاہراہ کاغان کو ناران جانے والے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا۔
ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ہوٹل بھی بند ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ناران کے مطابق بجلی اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کب جمع کرائی جائے گی؟ اس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے فارورڈ بلاک کےارکان کو عشائیہ دیا ہے۔
کراچی میں ایس آئی یو کی زیرِ حراست مبینہ تشدد سے 14 سالہ نوجوان عرفان کے قتل کے معاملے پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجارکا کہنا ہے کہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سیکریٹری داخلہ سندھ کو احکامات دے دیے ہیں۔
پاکستان نے طالبان حکومت کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں پاکستان کے اصولی مطالبے رکھ دیے۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو دیکھ رہے ہیں، بظاہر لگتاہے کہ نیپرا نے صارفین کے مفاد کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔
کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟
آزاد کشمیر پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر راجا محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں کوئٹہ سے 8 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تھانے پر گرینیڈ حملہ ہوا ہے جبکہ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کی زیرِ تعمیر بلڈنگ میں دھماکا ہوا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا شور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔
کل (27 اکتوبر کو) کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے، اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں بھرپور انداز میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمےداری لینے کو تیار نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کی بہتری پرتمام ججز اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔