ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے رابطہ کمیٹی کا اجلاس شام 7بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔
ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق فاروق ستار بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں سینیٹ کے لیے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت اورفاروق ستار کی منظوری کےبعدحتمی ناموں کااعلان کیاجائےگا۔