• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ندیم اقبال پی پی بولٹن کے صدر، سفیر افضل جنرل سیکرٹری منتخب

بولٹن(ابرار حسین) پاکستان پیپلزپارٹی بولٹن برانچ کی تنظیم سازی احسن طریقے سے مکمل کرلی گئی۔ پیپلزپارٹی کے مقامی کارکنوں اور دیگر ساتھیوں کی مشاورت اور باہمی تعاون سے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب برانچ کا اعلان پیپلزپارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر حاجی گلزار خان کی زیر صدارت منعقدہ پروقار تقریب میں کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی برطانیہ کے نو منتخب ریکارڈ سیکرٹری نصراللہ مغل کی نگرانی میں بننے والی اس برانچ میں (صدر) چوہدری ندیم اقبال اسمعلیہ، سینئر (نائب صدور) چوہدری شہباز احمد کھوجہ، شیخ یاسروسیم، جنرل(سیکرٹری) راجہ سفیر افضل، سیکرٹری (نشرواشاعت) ندیم شیخ، (خزانچی) علی رضا ، نائب (صدر) چوہدری محمد اسلم (ریکارڈ سیکرٹری) عرفان وسن، سرپست اعلیٰ حاجی ناصر محود شیر کے علاوہ چوہدری بوٹا خان ، صوفی بلال احمد اور وقار ندیم شامل ہیں۔ نو منتخب برانچ کے اعلان کے بعد نارتھ ویسٹ کے صدر حاجی گلزار خان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور قائدین کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی سنایا۔ انہوں نے اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرکے جمہوری تقاضوں کو تقویت بخشی اور ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک میں نہ صرف مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا بلکہ سیاسی استحکام اور افہام و تفہیم کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا جس سے عوام نے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا نو منتخب ریکارڈ سیکرٹری برطانیہ نصراللہ مغل نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ پارٹی کی امنگوں کے مطابق کام کرتے ہوئے پارٹی کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف محترک کریں گے بلکہ مرکزی قائدین کی توقعات کے مطابق پورا اتریں نومنتخب برانچ کے صدر چوہدری ندیم اقبال اسمعلیہ نے پارٹی عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ سینئر نائب صدر شیخ یاسر وسیم اور جنرل سیکرٹری راجہ سفیر افضل نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن مستقل مزاجی کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر کامیاب ہوکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔ تقریب سے ندیم شیخ اورعرفان وسن نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین