آپ آف لائن ہیں
پیر 5؍رمضان المبارک 1439ھ 21؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں 4 لاکھ بچے غذائی قلت کاشکار،سعودی اتحاد حدیبیہ بندرگاہ بند نہ کرے، اقوام متحدہ

عدن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے ۔ عرب اتحاد نے بین الاقوامی دباؤ پرحوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالخلافہ ریاض پر بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کے ردعمل پر 3 ہفتوں کے لئے یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی گزشتہ سال نومبرمیں ناکہ بندی کر دی تھی یمن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد حدیبیہ بندرگاہ بند نہ کرے ۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں