• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد چنائے نےخود کو سینیٹ انتخابات سے دستبردار کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کے سینٹ کے امیدوار احمد چنائے نے ایم کیو ایم کے اندورنی اختلافات کے پیش نظر خود کو سینٹانتخابات سے دستبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال افسوسناک ہے، جمعے کی شام پی آئی بی میں پارٹی کے سر براہ سے ملاقات میں انہوں نے اپنے فیصلے سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ وہ سينيٹ کے اميدوار کي حيثيت سے دستبردار ہورہے ہیں، احمد چنائے نے اپیل کی کہ قوم کے مفاد ميں دونوں گروپ ايک ہوجائیں۔
تازہ ترین