بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں گرگئی جس سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام ، ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے،جبکہ پھنسے ہوئے مسافروں کو کوچ سے نکالنے کیلئے کرین منگوائی گئی تھی۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال اور شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں 2مرد ،1خاتون اور 2 بچیاں شامل ہیںجبکہ 2 زخمیوں کو گھر بھیج دیا گیا۔