• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امسال انسداد پولیو مہم کا آخری سال ہوگا، وفاقی وزیرصحت

This Year Will Be Last For Polio Campaign Federal Health Minister

وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ سال ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آخری سال ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس صرف آٹھ پولیو کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے ہدف کے حصول کے بہت نزدیک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پولیو کیسز انتہائی کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ و ہ گزشتہ مراحل کی طرح اس بار بھی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین اورحفاظتی قطرے پلانا یقینی بنائیں۔

تازہ ترین