• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل،شادی کے بعد تقریبات کی تفصیلات ظاہر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شادی کے بعددی جانے والی نجی تقریب کی مزید تفصیلات ظاہرہوئی ہیں متوقع ہے کے شادی کے فوراً بعد ہزاروں افراد سڑک کنارے کھڑے ہوکر نو بیاہتاشاہی جوڑے کوخوش آمدید کہیں گے اور خوشی کا اظہار کریں گے 19 مئی کے روز ہونے والی تقریب کی نئی تفصیلات کینسنگٹن پیلس کی جانب سے جاری کی گئیں ترجمان نے بتایا کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے موصول شدہ کثیر پیمانے پر نیک تمنائوں کے اظہارپر تمام افراد کے انتہائی مشکور ہیں اور تقریب کے دن کے شدت سے منتظر ہیں اوراس عزم کا اظہار کیا ہے کے عوام کے ساتھ تقریبات کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
تازہ ترین