آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجکاری کے عمل کا آغاز کردیا ہے ۔ پہلے مرحلے کے طور پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کو سیکوریٹی ایکسچینج آف پاکستان میں رجسٹرڈ کروایا گیا ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نیا ادارہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کیلئے ایک فلاحی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ اس بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈ کے قیام کیلئے این او سی جاری کردیا ہے ۔ این او سی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورز سمیر سعید کو 34 فیصد شیئر ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نادر شفیع ڈار کو 33 فیصد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپینسیشن اینڈ بینیفٹس انیس الرحمان کو 33فیصد شیئرز کے ساتھ نئی کمپنی پاکستان ائرپورٹ سروسز لمیٹڈکا بھی ڈائر یکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں