• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،صوبوں میں گیس کی تقسیم کے حوالے سے سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائیگا،چیف جسٹس

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے نئے بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ سوموار کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے فریقین کے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے کیس کا جائزہ لیا ہے میر ے خیال سے اس کیس کے لئے نیا بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے اس لئے آج اس کیس کونہیں سن رہے سماعت کے لئے نیابینچ تشکیل دیاجائے گا ۔

تازہ ترین