• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام : حکومتی فورسز کی بمباری سے بچوں سمیت 100 افراد ہلاک

Syria 100 People Including Children Were Killed By Government Forces

شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز کی بمباری سے 20 بچوں سمیت100 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شام میں موجود انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق مشرقی غوطہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شامی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین سو پچیس زخمی ہیں۔

شامی فورسز نے مشرقی غوطہ میں گزشتہ روز سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔

اقوام متحدہ نے بمباری فوری بندکرنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ بےگناہ شہریوں اور انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین