• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) العثمان کلب لاہور، محبوب کلب بدین، الفرید کلب ساہیوال اور جھنگ نے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جیکب آباد میں کوارٹر فائنل مقابلوں میں العثمان شوٹنگ بال کلب لاہور نے احمد شوٹنگ بال کلب چکوال ، محبوب شوٹنگ بال کلب بدین نے بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد ، الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال نے قاضی شوٹنگ بال کلب خیرپور اور جھنگ نے سروری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد کو شکست دی۔
تازہ ترین