رابعہ شیخ
جس طرح اکیسویں صدی میں عام افراد کے لئے ٹیلیویژن انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑ اذریعہ مانا جاتا ہے اسی طرح ڈراموں کی دنیا میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ کرنا اب آسان کام نہیں رہا ۔اس معاملے میں ہم پڑوسی ملک سے بھی بہت آگے نکل گئے ہیںحتیٰ کہ اب انڈین چینلز پر بھی پاکستانی ڈراموں نے اپنی دھوم مچادی ہے کچھ عرصہ قبل تک پاکستانی فلم یا ڈرامہ انڈسٹری بحران کا شکار رہی جس کے بعد کچھ باصلاحیت نوجوانوں نے اس شعبے میں پنجہ آزمائی کی جس کا نتیجہ اس صنعت میں بہتری کی صورت نظر آرہا ہے۔اور یہی نوجوان اس انڈسٹری کا اہم سرمایہ ہیں جن کی صلاحیتوں نے آج ایک بار پھر پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی سمت دی ہے جس کے قدم قدم پر ہمارے لئے بے شمار کامیابیاں موجود ہیں۔اب بات ہو ماڈلنگ کی یا اداکاری کی پاکستانی نوجوانوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ان اداکاروں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جس کی بدولت ان اداکاروں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نوجوان اداکاروں کی اکثریت ماڈلنگ کے پیشے سے وابستگی کے بعد ایکٹنگ کی جانب آئی یا ہم یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا کہ ماڈلنگ کے شعبے نے بھی ہمیں بے شمار ٹیلنٹ سے ملوایا ۔ جی ہاں!پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی نامور سیلیبریٹیز نے اپنا کیریئر ماڈلنگ سے اسٹارٹ کیا اور ماڈلنگ میں نام کمانے کے بعد ایکٹنگ کا رخ کیا۔ کیا آپ جانتے ہیں آج ہماری میڈیا انڈسٹری میں بے شمار خوبصورت چہرے ایسے ہیں جنھوں نے اپنا کیریئر فیشن انڈسٹری میں ریمپ کے ذریعے اسٹارٹ کیا اور ماڈلنگ کی اس چھوٹی سی دنیا نے ہی ان نامور ادکاراؤں کے لئے بڑی اسکرین پر جانے کی راہ ہموار کی۔ آئیے اک مختصر نظر ڈالتے ہیں ان اداکاروں پر جنھیوں نے ماڈلنگ سے اداکاری تک کاکامیاب سفر طے کیا ۔
صنم سعید !
پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید کو 2009میں ملک کے نامور برینڈ کی جانب سے بہترین ماڈل کے طور پر منتخب کیا گیا جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو زندگی گلزار ہے،کدورت ،کسک رہ گئی ،دیار دل جیسے بہترین ڈرامےدے کر کامیابی کا سفر بآسانی طے کرلیا ۔
عائشہ عمر !
پاکستان کے مشہور ترین ڈرامے’’ بلبلے،، میں خوبصورت کا کردار نبھانے والی خوبرو دوشیزہ عائشہ عمر نے اپنا کیریئر بطور ماڈل شروع کیا ۔عائشہ عمر نہ صرف ایک بہترین اداکار ہ ہیں بلکہ کامیاب ماڈل ،گلوکار، سابقہ وی جے ایم ٹی وی پاکستان بھی رہ چکی ہیں ۔
مہوش حیات !
مہوش حیات کا نام فلم انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں وہ باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف بھی ہیں ۔مہوش حیات نےبھی اپنا کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا جس کے بعد وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کیا آئی گویاٹی وی کی ضرورت بن گئی ۔مہوش ماڈل اور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی سنگر بھی ہیں۔
آمنہ شیخ !
امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہونے والی خوبصورت دوشیزہ آمنہ شیخ ماڈل ہونے کے علاوہ بہترین اداکارہ بھی ہیں ۔ آمنہ شیخ کا میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح سے سلورسکرین پرکامیابی ملے گی۔ ماڈلنگ سے شروع ہونے والا سفربلاشبہ بڑا مشکل تھا لیکن پھرکڑی محنت اورلگن سے میں نے وہ مقام حاصل کیا ۔جس کوپانے کے لیے لوگوں کو کئی کئی برس دھکے کھانے پڑتے ہیں۔میرے لئے بطور ماڈل بڑی اسکرین پر کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
ارمینہ خان !
پاکستان فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار نبھانے والی اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اپنا کیریئر بطور ماڈل اس وقت شروع کیا جب وہ لندن مین زیر تعلیم تھیں ۔2010اوور 2011میں انھیں ساؤتھ ایشیا کی پانچویں خوبصورت ماڈل کے طور پر لگاتار منتخب کیا گیا ۔
اریج فاطمہ !
خوبصورت چہرے کے ساتھ خوبصورت شخصیت رکھنے والی پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ نے بھی اپنا کیریئر ماڈلنگ سے ہی اسٹارٹ کیا جس کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرتے ہوئے مختصر مدت میں پاکستان میڈیا انڈسٹری میں نام کمایا
عائزہ خان !
عائزہ خان نے بھی چھوٹی عمرمیں اپنے کیریئر کا انتخاب بطور ماڈل کیا جب ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا سب سے پہلے وہ تم جے ملے ڈرامے میں جلوہ گر ہوئیں، بعد میں ان کو ایک کے بعد ایک ڈرامے ملتے چلے گئے۔ وہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔