• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روس میں اسکیئنگ کے عالمی مقابلے کا انعقاد

روس میں کراس اسکیئنگ کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران پہاڑی سلسلے میں واقع ریزورٹ میں منعقد ہونے والے اسکی کراس ورلڈ کپ نامی اس مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔


ایونٹ کے دوران ماہر کھلاڑیوں کے درمیان اسکی جمپنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی۔

روس میں اسکیئنگ کے عالمی مقابلے کا انعقاد

مقابلے میں شریک کھلاڑیوں نے بلندی سے نیچے آنے والے ریمپ پر اسکیئنگ کرتے ہوئے درمیان میں آنے والی رکاوٹیں عبور کیں۔

روس میں اسکیئنگ کے عالمی مقابلے کا انعقاد

سخت مقابلے کے بعدکینیڈا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کیون ڈرورے نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ساندرا نائیسلند سرفہرست رہیں۔

تازہ ترین