• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال:ایونجرز ایف سی نے لائٹننگ کوہرا دیا

 لیژر لیگس فٹ بال:ایونجرز ایف سی نے لائٹننگ کوہرا دیا

دایان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ایونجرز ایف سی لیژر لیگس فٹ بال میں لائٹننگ ایف سی کو 4-2 کی شکست دیدی۔ دایان نے تین جبکہ ارحم نبی نے ایک گول کیا۔

ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جاری لیگس کے سیزن IIIکے مقابلے کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن اور سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر جاری ہیں۔ کے یو اسٹیڈیم پر ٹارگیرین یونائیٹڈ اور لیورپول ایف سی کے 16,16پوائنٹس ہیں تاہم گول اوسط پر ٹارگیرین یونائیٹڈ کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

ورلڈ اکیڈمی لیژرلیگس میں ایونجرز ایف سی اور چمپئنز ایف سی 13 13,پوائنٹس کے ساتھ ہم پلہ ہیں۔گول اوسط پر ایونجرز ایف سی پہلی پوزیشن پر ہے۔ سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر آر ایف یونائیٹڈ اور نارتھ مسلم بھی 9,9پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں۔

دوسرے میچ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ نے فیکیڈ ایف سی کو 2-0سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے اسامہ اور عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔فاتح ٹیم کے اسامہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تیسرے میچ میں اقبال میموریل اور کے ڈی اے ایف سی کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ اس گروپ میں اقبال میموریل کی 5ویں اور کے ڈی اے ایف سی کی 8ویں اور آخری پوزیشن ہے۔لیگس میچز اگلا رائونڈ 11مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین